گلگت بلتستان

سکردو، امام زین العابدین کا یومِ شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

سکردو ( چیف رپورٹر) بیمار کربلا حضرت امام زین العابدین ؑ کا یوم شہادت بلتستان بھر میں عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا چاروں اضلاع میں مجالس عزاء برپا کی گئیں امام بار گاہوں سے علم تابوت او شبہہ کے جلوس برآمد کئے گئے علماء کرام اور ذاکرین نے حضرت امام سجادؑ کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی علمائے کرام نے کہا کہ اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے حضرت امام زین العابدین نے قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں اور کبھی ظالم وجابر حکمرانوں کے سامنے سر نہیں جھکا یا یزید کے سامنے کلمہ حق ادا کرکے اسلام کا پرچار کیا حضرت امام حسین ؑ کے پیغام کو حضرت زینب اور حضرت امام زین العابدین ؑ نے شام کے بازاروں اور یزید کے درباروں میں اپنے خطبے کے ذریعے عام کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button