متفرق

علامہ اقبال ایک عظیم فلسفی اور شاعرتھے، برجیس طاہر گورنر گلگت بلتستان

گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یو م وِلادت کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ شاعر مشرق ایک عظیم شاعر، فلاسفر اور ادیب تھے ان کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

گورنرگلگت بلتستان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں قومیت کا جذبہ بیدار کیا جس کے نتیجے میں قیام پاکستان عمل میں آیا اور ان کی شاعری ہمیں اخوت ، رواداری ، مذہبی ہم آہنگی اور وطن سے محبت کا درس دیتی ہے ۔علامہ اقبال کی عملی زندگی اہل وطن کے لیئے اخوت ، بھائی چارگی اور قومی یگانگت کا ایک عظیم مثال ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button