متفرق

گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا اجلاس، اخباری صنعت کو درپیش مسائل حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی کا اہم اجلاس زیر صدارت ایمان شاہ صدر جی بی این ایس منعقد ہوا اجلاس میں گلگت بلتستان سے شائع ہونے والے اخبارات کے مالکان اور ایڈیٹرز جن میں سعادت علی مجاہد چیف ایگزیکٹیو کے پی این، اشرف عشور چیف ایڈیٹر روزنامہ سلام گلگت بلتستان، امتیاز علی سلطان ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ ترجمان گلگت بلتستان، بشارت مہند ریذیڈنٹ ایڈیٹر روزنامہ محاسب، ثابت حسین روزنامہ رہبر، راجہ شاہ سلطان مقپون گروپ ایڈیٹر روزنامہ کے ٹو، منظور حسین چیف ایڈیٹر روزنامہ گلگت بلتستان ایکسپریس، محبوب خیام ایڈیٹر روزنامہ صدائے گلگت اور ریاض حسین روزنامہ بیدار نے شرکت کی میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں اخباری صنعت کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے اجلاس میں اخباری دفاتر کیلئے سیکورٹی اور بجلی کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا گیا اجلاس میں روزنامہ صدائے گلگت کو جی بی این ایس میں نمائندگی دینے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا اور روزنامہ صدائے گلگت کی انتظامیہ سے اس موقع پر قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے اخباری صنعت کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار اد اکریں گے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button