گلگت بلتستان

ہنزہ نگر کے اضلاع میں خوبانی کے درختوں کر لگنے والی بیماریوں کے خلاف سپرے مہم کا آغاز

ہنزہ (اجلال حسین ) محکمہ زراعت ہنزہ نگر اور جاپانی فلاحی ادارے جائیکا کے تعاون سے ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں پھلدار درختوں خصوصاً خوبانی کے درختوں کو نقصان دینے والی بیماریوں کے خلاف سپرے مہم کا آغاز کر دیاگیا۔ سپرے مہم کی افتتاحی تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت راجہ مظفر ولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ نگر میں چند سالوں سے زمیندار برادری خوبانی کی  بیماریوں کی وجہ سے بہیت پریشان ہیں اور وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ بیماری شدت اختار کرتی جارہی ہے جس سے زمیندار برداری کو بہت زیادہ معاشی نقصان کا سامنا ہے اس بیماری کی روک تھام کے لئے محکمہ زراعت اور جائیکا کے ماہرین عرصہ دو سالوں سے شاختراشی اور نامیاتیدوائی بورڈیو مکسچر کے استعمال کے زرئعے اس بیماری پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے سلسلے میں رواں سال ہنزہ نگر میں ایل ایس او بنیاد پر سپرے مہم کا ایک جامہ منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور اس منصوبے کے تحت موسم خزاں کے دوارن ہنزہ نگر میں ایل ایس او کے تعاون سے سپرے مہم چلایا جائے گا۔ واض راہے کہ راجہ مظفر ولی ڈپٹی دایکٹر محکمہ زراعت ہنزہ نگر نے گزشتہ روز ہنزہ میں اس مہم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر انھوں تمام ایل ایس او کے نمائندوں کو اس مہم میں بھر پور تعاون کرکے اس بیماری کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button