سیاست

پاکستان تحریک انصاف نے استور میں کارکنان سے مشورہ کئے بغیر تنظیم سازی کی ہے، سمیع اللہ ایڈوکیٹ اور دیگر کی شدید تنقید

استور (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قایدین کا بغیر کارکنان سے مشورہ کئے استور میں نئی تنظیم سازی کرناانتائی غیر زمہ داری کا ثبوت ہے۔پاکستان تحریک انصاف استور کے صدر سمیع اللہ ایڈوکیٹ،سابق امیدور گلگت بلتستان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف سناواللہ خرم ایڈوکیٹ،صدر یوتھ وینگ استور اعزاز علی،پاکستان تحریک انصاف سٹی صدر برکت اللہ، فنانس سیکرٹری طارق شاد،زاھد اقبال، غلام رضاء کی صحافیوں سے خصوصی گفتگو۔ انھوں نے کہا کی ہم مرکزی قایدین راجہ جلال اور شاہ ناصر کو پارٹی کے کاکنان سے مشاورت کے بعد پارٹی کے عہدوں کا چناو کریں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی کنوئیر شاہ ناصر اور دیگر پارٹی کے عہدران استور میں پارٹی کے سنیر کارکنان سے مشاورت کے بعد تنظیم سازی کا عمل جاری کریں ۔بصورت دیگر پارٹی کارکنان پارٹی کے اس گرو ہ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ تین دن قبل مقامی اخبار میں استور کی پارٹی تنظیم سازی کے حوالے سے لگنے والی خبر کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔پارٹی کے کسی بھی کارکن سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ہے ہم بھر مزمت کرتے ہیں۔اور پارٹی کے تمام عہداران اور کارکنان کی موجودگی میں آیندہ پارٹی تنظیم سازی ہوگی۔جس میں پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے مرکزی رہنما بھی موجود ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button