متفرق

گانچھے میں بھی محکمہ تعمیرات کے ملازمین سراپا احتجاج

 گانچھے (محمد علی عالم ) پورے گلگت بلتستان کی طرح ضلع گانچھے میں بھی محکمہ تعمیرات کے عارضی ملازمین حقوق کے لئے میدان میں آگئے سیاچن روڈ پر پہلے احتجاج پھر دھرنا دیا ملازم نے دوپہر کا کھانا روڈ میں بنا کر کھا لیا ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں ریگولر کرنے کے نام پر کئی بار جانج پڑتال کیا پھر بھی ہم نے ان تما م کا سامنا کیا مگر اس کے باوجود بھی حکومت نے ہمیں ریگولر نہیں کیا ہے ہمیں پچھلے کئی ماہ سے نتخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقے کی نوبت آگئی ہے اور ہمارے بچوں کی سکول فیس ادا کرنے کے لئے پیسہ نہ ہونے پر بچوں کو سکول سے نکال دیا ہے ملازمین آرٹی ای ملازمین نے سپریم کونسل تعمیرات عامہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری احتجاجی شیڈول کے مطابق ضلع گانچھے کے طول و عرض میں ملازمین نے پر امن احتجاج شروع کیا ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں 5 ماہ سے تنخواہ سے محروم کر رکھا ہے ان کا کئی بارورفیکشن کیا گیا ہے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا جارہا ہے اور ایڈجسٹمنٹ کا سلسلہ بھی سست روی کا شکا ر ہیں اگر حکام بالا کا یہی رویہ رہا تو مسئلہ کے حل تک احتجاج جاری رہے گا انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ تنخواہ سے مسلسل محرومی کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہیں جبکہ پبلک سکولزمیں زیر تعلیم بچوں کو فارغ کیا جارہا ہے پر امن احتجاج سے مسئلے کا حل نہ نکالا گیا تو عوام کے لئے پانی اور سڑکوں بند کردیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button