گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی خواتین اور بچوں میں غذائی کمی کا مسلہ حل کرنے کے لئے حمکت علی کی منظوری دے دی گئی

گلگت(نمائندہ خصوصی) سیکریٹری پی اینڈ ڈی محمد حنیف چنہ کی سربراہی میں انٹر سیکٹورل نیوٹریشن حکمت عملی کے سلسلے میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری صحت ،لوکل گورنمنٹ ،سیکریٹری تعلیم ،سیکریٹری خوراک و زراعت ،اور یونیسیف پاکستان کے سربراہ اور نمائندوں نے شرکت کی جس میں نیوٹریشن حکمت عملی کی منظوری دیدی گئی اس حکمت عملی میں مختلف اداروں کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے قت کو تعین کردیا ہے کہ وقت کے مطابق لوگوں کو سہولیات ان کے گھر کے دہلیز تک پہنچائے جائیں اجلاس میں تمام اداروں کے اہداف تعین کئے گئے تاکہ لوگوں کو ان کے ضرورت کے مطابق غذا مل جائے اور غذائی کمی سے ہونے والی بیماریوں کا علاقہ سے تدراک ہوجائے مذکورہ حکمت عملی کے منظوری کے بعد مختلف شعبہ جات اور معاون ادارے پابندہوجاتے ہیں کہ تعین کردہ کام مقررہ وقت میں پورا کریں تاکہ بہتر غذا مل سکے اس عمل میں UNICEFپاکستان اور مالیاتی اداروں کی مدد سے جاتی ہے اس حکمت عملی کے تحت گلگت بلتستان میں خواتین اور بچوں کی نیوٹریشن کی صلاحیتوں کو بہتر بناناہے اور بچوں اور ماؤں کے شرح اموا ت کو کنٹرول کرنے کیلئے حکمت عملی اور منصوبہ بندی شامل ہے اس حکمت عملی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے گلگت بلتستان کے تمام مذکورہ بالا محکمے اپنے شعبوں کے ذریعے تعاون کریں گے اس حوالے سے تمام محکموں کو کوٹے کے تحت کام دیدیا جائیگا جو بروقت کرنے کے تمام ادارے پابند ہونگے تاکہ لوگوں کی نشونما کی صلاحیتوں کو بڑھاکر شرح اموات میں کنٹرول پایا جاسکے اور مکتلف امراض میں کنٹرول اور ان کے تدراک کرنے کی جدوجہد میں مددگار ہونگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button