تعلیم

ہنزہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی طالبات زلزلے کے بعد سےکھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

ہنزہ (اجلال حسین )گزشتہ ماہ انے والی ہولناک زلزے میں متاثرہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار ہو گیاہے، جبکہ طالبات خیمے کے اندر اور کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سکول کی عمارت پرانی ہونے اور مٹیریل برابر استعمال نہ ہونے کی وجہ سے خطرناک ہوگیا ہے۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آباد ہنزہ کی عمارت میں گزشتہ ماہ آنے والے زلزے کی وجہ سے خطرناک دراڑیں پڑھ چکی ہیں، جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے عمارت کو انتہائی خطرناک قراردیتے ہوے کلاس رومزکے اندر طالبات کو تعلیم حاصل کرنے سے روک دیاہے۔ جس کی وجہ سے مڈل لیول کی طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ چھوٹی بچیوں کو ضلعی انتظامیہ نے عارضی طور پر ٹینٹس ٖفراہم کر دئے ہیں۔

علاقے کے عوام اور سکول منجمنٹ کمیٹی نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاسکول کی عمارت میں دراڑیں پڑنے سے تعلیمی عمل متاثر ہو گیا ہے اور بچوں کو اس عمارت میں رکھنا انتہائی خطرناک ہو گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی وقت ناخوشگوار حادثے  سے پہلے تدریسی عمل کو جاری رکھنے کے لئے متبادل جگہ فراہم کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button