متفرق

نگر، کراچی میں ٹریفک حادثے میں جان بحق ہونے والے ایک خاندان کے تین افراد سپرد خاک، علاقے میں سوگ کا عالم

نگر (بیورورپورٹ) کراچی حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو ان کے آبائی گاؤں نگر خاص میں نماز جنازہ کے بعد ہزاروں لوگوں کی آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔جمعرات کے روز کراچی کے مصروف شارع فیصل پر اپنے بزرگ والد کو ہسپتال لے جارہے تھے کہ ایک تیز رفتارہائی لیکس ان کے رکشے سے جا ٹکرا ئی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار پانچ افراد میں سے تین افراد اپنے زندگی کی بازی ہار گئے ان میں سے ایک بھا ئی معجزانہ طور پر بچ گئے اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے تھے۔جنازوں کا آبائی گاؤں پہنچتے ہی ہر آنکھ اشک بار ہوا اورہر طرف سوگ کی فضا ء پھیل گئی ۔مرحومین میں خاندان کا سربراہ رستم علی ان کا بڑا فرزند محمد علی جو کہ گزشتہ سال اقراء یونیورسٹی سے الیکڑیکل انجینئر نگ میں ڈگری حاصل کر چکے تھے ان کے ساتھ رستم علی کے داماد محمد اسماعیل جو کئی عرصے سے کراچی میں پرائیوٹ نوکری کر رہے تھے حادثے کے دوران محمد اسماعیل کا چھوٹا بھائی خادم حسین بھی ہمرا ہ تھے جو معجزانہ طور پر بچ گئے جبکہ ان کا بڑا بھا ئی چند سال پہلے ایک حادثے میں چل بسے ہیں ۔اس خاندان کے دونوں گھرانو ں پر قیامت کا پہاڑ ٹوٹ گیا دونوں گھرانو ں کے کفالت کرنے والے اس دنیا میں نہ رہے ۔ نما ز جنازہ اور تدفین کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رکن گلگت بلتستان اسمبلی حاجی رضوان علی اور علاقہ مکینوں کی طرف سے صوبائی حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ ان گھرانوں کی فوری طور پر امداد کیا جائے تاکہ ان کے غموں کا مداواں ہو سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button