متفرق

ایس سی او اہلکاروں کی بازیابی کے لئے دیامر سے تعلق رکھنے والے ممبرانِ اسمبلی بھی متحرک ہو گئے، چاروں نمائندے داریل پہنچ گئے

چلاس(ابونہال فاروقی)داریل سے اغواہ کئے گئے ایس سی او کے انجنئیروں کی بازیابی کیلئے دیامر کے چاروں حلقوں کے منتخب نمائندے بھی متحرک ہوگئے۔وزیر جنگلات الحاج محمد وکیل،اپوزیشن لیڈر حاجی شاہ بیگ ،وزیر خوراک حاجی جانباز خان اور پارلیمانی سیکرٹری حاجی حیدر خان داریل پہنچ گئے ۔داریل میں چاروں نمائندوں نے داریل گرینڈ جرگہ کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کیا۔ملاقات میں مغوی اہلکاروں کی بازیابی بارے گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری حاجی حیدر خان نے کہا کہ داریل کے علماء عمائندین اور عوام تعاون کریں انشاء اللہ بہت جلد مغوی اہلکاروں کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے تحویل میں ایس سی او کے انجنئیرزہیں ان لوگوں کے ساتھ رابطہ ہوچکا ہے ،بہت جلد خوشخبری سنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم داریل کو بچانے آئے ہیں ،ہم داریل تانگیر کو اپنے انکھوں کے سامنے خرابی کی طرف جاتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک مقصد ہے کہ داریل میں امن ہو اور یہاں کے لوگ سکون سے زندگی بسر کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی مفاد نہیں ،اس لیئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ غلط بیانی اور غلط گمانی کے ذریعے علاقے کے امن کو تباہ نہ کریں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر جنگلات الحاج محمد وکیل، اپوزیش لیڈر شاہ بیگ اور وزیر خوراک جانباز خان نے کہا کہ داریل ،تانگیر اور تھک، چلاس کے لوگ ایک ہی گھر کے افراد ہیں ،اگر داریل تانگیر میں کوئی مصیبت آئی تو ہم تماشاہ نہیں دیکھ سکتے ہیں ۔اس لیئے ضروری ہے کہ پوری قوم اس حساس معاملے میں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے سنجیدگی سے کام کریں ۔اس موقع پر داریل جرگہ کے اراکین مولنا فرمان ولی،مولنا حسین احمد،مولنا کریم اور مولنا انور نے کہا کہ داریل کے علماء داریل تانگیر اور پورے دیامر کے امن کیلئے ماضی کی طرح اب بھی عملی کردار ادا کریں گے اور مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button