متفرق

دیامر،واپڈا میں سٹینوگرافر کی تین پوسٹس کے لئے ہونے والے امتحانات کو مذاق بنا دیا گیا، پرچہ پہلے سے آوٹ کرنے کا انکشاف

چلاس(بیورورپورٹ)واپڈا دیامر کے اندر سٹنوگرافرکی 3پوسٹوں کیلئے ہونے والی بھرتیوں میں میرٹ کی دھجیاں اُڑائی گئی ہے ۔سٹنو گرافر کا پیپر ٹیسٹ سے پہلے ہی آوٹ ہونے کا انکشاف ،اُمیدواروں کا احتجاج ۔چلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سٹنوگرافر کی پوسٹوں کیلئے درخواست جمع کرنے والے اُمیدواروں اورنگزیب،شہباز،حفیظ اللہ،سفیر محمد،منظور،حضرت خان،عزرت خان و دیگر نے کہا کہ واپڈا دیامر کے اندر ایک مخصوص لابی ڈیم متاثرین کے خلاف ہے۔اور وہ لابی نہیں چاہتی ہے کہ دیامر کے پڑھے لکھے غریب طلبہ آگے آئیں ۔انہوں نے کہا کہ سٹنو گرافر کا پیپر ایک خاص لابی کی مداخلت سے وقت سے پہلے آوٹ کرکے اپنے من پسند اُمیدواروں کو تھما دیا گیا ہے ،جس واپڈا کے اندر ہونے والی تمام بھرتیاں مشکوک ہوگئی ہیں ،اور واپڈا کے کردار پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا کے اندر ہونے والی بھرتیوں میں کیرٹیریا کو بھی پائمال کیا گیا ہے ،اور قابل اور میرٹ پر اُترنے والے اُمیدواروں کے ساتھ دیامر کی تاریخ کا بدترین ظلم ہوا ہے ۔انہوں نے وزیراعلی اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے وہ نوٹس لیکر سٹنوگرافر کی پوسٹوں کیلئے لیا گیا تحریری امتحان کو منسوخ کرکے دوبارہ ایماندار اور دیانتدار آفسران کی نگرانی میں ٹیسٹ لیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button