گلگت بلتستان

میر غضنفر علیخان کا گورنر بننے کے بعد نگر اور ہنزہ میں فقید المثال استقبال

ہنزہ نگر(اکرام نجمی) نو منتخب گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کے اپنے آبائی علاقہ ہنزہ نگر پہنچنے پر عوام ہنزہ نگر کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا ضلع نگر کے علاقوں چھلت ،اسکندر آباد ،غلمت، نیلت اور تھول میں عوام نگر کی جانب سے اور ناصر آباد ،علی آباد اور کریم آباد میں عوام ہنزہ کی جانب سے ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔

اس موقعے پر انہوں نے نگر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس دھرتی کا بیٹا ہوں اور انشااللہ کسی قوم مذہب کی تفریق سے بالاتر ہوکر پورے گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کرونگا اور انشااللہ میاں نواز شریف کے وژن کو پورے خطے میں پھیلانے کی کوشش کرونگا ۔

کریم آباد میں مرکزی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ میں میاں محمد نواز شریف کا شکرگزار ہوں کہ اس نے نہ صرف مجھے یہ اعزاز بخشی، بلکہ میرے آباوٗ اجداد کے خدمات کو بھی سراہا۔

میاں صاحب نے مجھ سے وعدہ کیا کہ یہاں کے مسائل حل کرنے کیلئے بار بار گلگت بلتستان کا دورہ کرتا رہونگا اور آپ کے مسائل آپکے دہلیز پر حل ہونگے۔ ملک کے وزیر اعظم کا میرے حلف کی تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز ہے میاں صاحب نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ وہ بہت جلد حسین آباد تا سکندر آباد پل کے افتتاح کیلئے دوبارہ دورہ ہنزہ پر آئنیگے اور امید ہے کہ اس موقعے پر وہ مزید بڑے پروجیکٹس کا اعلان بھی کرینگے ۔

میر غضنفر نے مزید کہا کہ عطا آباد جھیل پر 27میگا واٹ بجلی کے پروجیکٹ اور گلگت تا بلتستان روڈ جیسے پروجیکٹس میاں صاحب کی اس علاقے سے محبت کے ثبوت ہیں۔ میری کوشش ہوگی کہ میں گلگت بلتستان کو ترقی کے نئے راہوں پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کرونگا۔

میر غضنفر علی خان نے میرٹ کی بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ن لیگ کی حکومت آئی ہے 80فیصد میرٹ پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے اور انشااللہ علاقے کے نوجوانوں کو روزگار کے زرائع پیدا ہونگے اور اکنامک کوریڈور سے علاقے میں ترقی کے وسیع مواقعے پیدا ہونگے میری کوشش بطور گورنر اس علاقے میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینا ہوگا میں نے جووعدے الیکشن سے پہلے کیے تھے وہ پورا ہوچکے ہیں میری کوشش ہوگی کہ علاقے کے نوجوانوں کیلئے آسان اقساط پر قرضے ملے تاکہ وہ کاروبار کے زریعے علاقے سے بیروزگاری کی شرح کم ہو۔

نومنتخب گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے تمام گلگت بلتستان کے عوام اور بلخصوص ہنزہ نگر کے عوام کا اپنے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اللہ تعالی انکو بلاتفریق رنگ نسل مذہب گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کا توفیق دیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button