گلگت بلتستان

صنفی تشدد کی بنیادی وجہ جہالت اور شعور کی کمی ہے، ثوبیہ مقدم وزیر برائے ترقی نسوان و کھیل، ثقافت

گلگت (پ ر) تعلیم کی کمی اور جہالت عورتوں کیخلاف صنفی تشدد کے باعث ہیں ہماری ثقافت بہت خوبصورت ہے مگر شعور کے فقدان کے باعث گلگت بلتستان کی بہت ساری بچیاں اور خواتین حقوق سے محروم ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ گلگت بلتستان میں ہر سطح پر خواتین کو ان کے جائز حقوق دلانے میں ہر ایک کو کردار ادا کرنا پڑے گا اس سلسلے میں صوبائی حکومت بالخصوص وزارت ترقی نسواں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور آئندہ اس ضمن میں کوششیں مزید تیز کرے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ترقی نسواں، سیاحت، ثقافت اور کھیل ثوبیہ مقدم نے سماجی تنظیم PENکے زیر اہتمام AKRSPکے تعاون سے منعقدہ تقریری مقابلہ صنفی تشدد کا کشار آخر عورت ہی کیو میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریری مقابلے میں گلگت اور مضافات کے طلباء و طالبات نے بھرپور حصہ لیا تقریب سے PENکے ڈائریکٹر اعجاز احمد خان، بشریٰ علی، ماہر سماجیات اشتیاق احمد یاد اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ گلگت بلتستان کے سیاسی و سماجی اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور اس صحت مند سرگرمی کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button