متفرق

گلگت پریس کلب کے وفد کی گورنر میرغضنفر علیخان سے ملاقات

گلگت۔ گورنر گلگت بلتستان میرغضنفر علی خان سے پریس کلب کے صدر اور ممبران نے ملاقات کی۔ گورنر گلگت بلتستان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اورتما م صحافی اپنے پیشے کو ایمانداری اور دیانت داری سے سر انجام دیں ۔گورنر گلگت بلتستان نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ صحافی برادری کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں گے۔ گورنر گلگت بلتستان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں جاری پر وجیکٹس کی تکمیل کے لےئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گاتاکہ پروجیکٹس کی جلد تکمیل سے گلگت بلتستان کے عوام کو سہولیات میسر ہو سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے صرف ان وسائل کو بروے کار لانے کی ضرورت ہے اور گلگت بلتستان سیاحت کے لےئے دنیا بھر میں مشہور ہے گزشتہ سال لاکھوں سیاح گلگت بلتستان آئے ہیں۔سیاحت کے شعبے میں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس سے روزگار کے مواقع میسر ہوں۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان سے فروٹ اور سبزی بیرون ملک برآمد کر کے خطیر زرمبادلہ کما سکتے ہیں،ایگریکلچراور مائننگ کے شعبے کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہاکہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اوروزیر اعظم پاکستان کی قیادت میں میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے اور مستقبل قریب میں گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button