تعلیم

ڈگری کالج چلاس کے طلبا کا احتجاج رنگ لایا، بائیولوجی کا ٹیچر تعینات ہوگیا

چلاس(بیوروچیف)کالج کے طلباء کا احتجاج رنگ لے آیا،ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان کی خصوصی دلچسپی سے بیالوجی ٹیچر کالج میں تعینات کر دیا گیا۔طلباء میں خوشی کی لہر ڈپٹی کمشنر دیامر کا شکریہ ادا کر دیا۔ڈگری کالج میں اساتذہ کی کمی کے خلاف گزشتہ دنوں طلباء نے احتجاج کیا اور ڈپٹی کمشنر دیامر نے مطالبات پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا تھا۔بیالوجی کے استاد کی کلاس میں موجودگی دیکھ کر طلباء کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہائی سکول کے بیالوجی کے ٹیچر کو کالج میں اکیس روز تک ایک پیریڈ پڑھانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔سیکرٹری تعلیم فوری طور پر کالج کے لئے مستقل بنیادوں پر پروفیسر تعینات کرے۔تاکہ غریب طلباء کا مستقبل خطرے میں نہ پڑ سکے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button