گلگت بلتستان

عطاآبادجھیل سے 18 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، گورنر میر غضنفر علی خان

گلگت (نمائندہ خصوصی) گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستا ن میں لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل پر قابو پانے کے لےئے دن ارت کام کر رہی ہے۔اس سلسلے میں مختلف پروجیکٹس پر کام جاری ہے اور طویل المعیاد ایجنڈے کے تحت پن بجلی کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں عطاآباد جھیل سے 18میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی ہنزل پاور پروجیکٹ پر بھی کام جلد شروع ہو جائے گااور نلتر پاور پر وجیکٹ تکمیل کے مراہل میں ہے جس سے گلگت بلتستان میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

گورنر نے کہا کہ عطاآباد جھیل میں جدید طرز کے ٹورسٹ سپاٹ بنائے جائیں گے اور پوری دنیا سے سیاح یہاں کا رخ کرینگے۔ صوبائی اور وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لےئے کوشاں ہیں۔اور ترقی کے اثرات عوام میں نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔

گورنر گلگت بلتستان نے صوبائی حکومت ، انتظامیہ اور دیگر سیکورٹی اداروں کو چہلم میں امن و امان برقرار رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا اور اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے عوام نے مذہبی ہم آہنگی اور امن کی فضا قائم کر کے ثابت کر دیا کہ گلگت بلتستان کے عوام آپس میں بھائی بھائی اور پر امن شہری ہیں اور وطن عزیز سے محبت رکھتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button