حلقہ 6: ضمنی الیکشن میں ایمان شاہ موزوں ترین امیدوار ہے

غذر (بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر عبدالنظیم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ نمبر 6کے ضمنی الیکشن میں ایمان شاہ موزوں ترین امیدوار ہے اور ان کی پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات ہیں ان کو اس حلقے سے پارٹی ٹکٹ ملنا پارٹی اور عوام کے بہتر مفاد میں ہوگا۔ کیونکہ موصوف ایک قابل ایماندار اور انسانی خدمات سے سرشار ہونے کے ساتھ ساتھ نظریاتی طور پر مسلم لیگ سے وابسطہ ہے اور بغیر کسی عہدے کے لالچ کے صوبے میں پارٹی کی مضبوطی کے لئے ان کی گراں قدر خدمات ہیں اس لئے امید کی جاتی ہے کہ پارٹی قیادت اجتماعی مفادات کے پیش نظر اتفاق رائے سے فیصلہ کرے گی اور قیادت کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ تمام کو نسر چشم قبول ہوگا ۔

آپ کی رائے

comments