سیاستگلگت بلتستان

مسلم لیگ ن کے عہدیدار امین شیر نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

ہنزہ ( پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کا اجلاس مسلم لیگ ن کے صدر جاویداقبال کے زیر صدررات ہوا جس میں گلگت ڈویثرن کے جنرل سیکرٹری امین شیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں شاہ گل دینار جنرل سیکرٹری ہنزہ، یوتھ ہنزہ نگر کے صدر سلمان علی، ہنزہ نگر کے جنرل سیکرٹری حیدر طائی، سینئر رہنما نون ریحان شاہ، علی پناہ ، صوبیدار جامی ،صوبیدار گل شیر ، نمبردار مشغول، ماسٹر محمد دین، حبیب اللہ جان ، وکیل خادم حسین ،اعلی نمبردا مجید خان، ابراہیم گنش، موسی ،حاجی کریم ، شاہ مکین، شہنشاہ ، فضل کریم ، ولی خان، آمین خان التت، محمد اقبال ، طاہر خان سایہ بیگ ، فرمان کریم ،محمد کریم، راجہ سخی احمد جان، جمال خان کے علاوہ پارٹی کارکنا ن نے کثیر تعداد میں شرکت کیی۔

اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ میں کوئی دھڑے نہیں ہوئی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ آئندہ ہونے والی ضمنی انتخابات میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لین گی اور بھاری اکثریت کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی ہو گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ضلع ہنزہ سےدور بیٹھ کر ہنزہ کے تقدیر کا فیصلہ ہمیں قابل قبول نہیں ۔ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جاوید اقبال پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا اورکہا گیا کہ صدر جاوید کے قیادت میں مسلم لیگ ن ہنزہ میں مضبوطی ہو گی اور انشااللہ ائندہ الیکشن جاوید کے قیادت میں کامیابی حاصل ہو گی۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری گلگت ڈویثرن پاکستان مسلم لیگ ن امین شیر نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں ہنزہ کا پشتنی باشندہ ہوں اور انشاللہ پارٹی کے اعلیٰ قیادت ٹکٹ کے حوالے سے جو فصلہ کرینگی ہمیں قبول ہو گی۔ انھوں نے صدر جاوید اقبال اور ان کے ٹیم پر مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات جو پارٹی کے لئے کئ سالوں سے کرتا ایا ہے ان کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں جبکہ دیگر ایسا پارٹی کارکنان جن کا سال تک بھی نہیں ہوا ہے عہدے کے ودعدے کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button