صحت

نگر: ہسپر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

نگر ( اجلال حسین ) ضلع نگرکے دور افتادہ گاوں ہسپر میں محکمہ صحت نگر کی جانب سے عوام کے سہولت کے خاطر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کی گیا جس میں دینٹل ماہر ڈاکٹرز کے علاوہ جنرل ڈاکٹر ز نے بھی مریضوں کی چیک اپ کی۔ کیمپ کا معائینہ کرنے کے علاوہ دیگر صحت کے حوالے سے عوام کے مشکلات کو سننے اور حل کرنے کے لئے محکمہ صحت گلگت بلتستان کے سیکرٹری راجہ رشید ، ڈپٹی سیکرٹری احسان اللہ سمیت دیگر صحت کے افسران نے خصوصی طور پر دور افتادہ گاوں ہسپر کا دورہ کیا۔

دورےکے دروان سیکرٹری صحت گلگت بلتستان نے کیمپ کا معاینہ کیا جبکہ ہسپر کے عوام کے لئے تعمیر کی جانے والی ڈسپنسری کے جگہ کا بھی معیاینہ کیا۔ سیکرٹری صحت نے ہسپر کے عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وقتافوقتا ایسے فری میڈیکل کیمپ لگائے جاینگے جس سے عوام استفادہ حاصل کرے ۔ علاقے کے عوام نے محکمہ صحت گلگت بلتستان اور ڈی ایچ او نگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سردی کے موسم کا پروا کئے بغیر عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگا یا جبکہ علاوے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے محکمہ صحت گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام نے علاقے کا دورہ کیا۔ محکمہ صحت نگر کے مطابق فری میڈیکل کیمپ کل بھی جاری رہے گی عوام کو چاہیے کہ اس فری میڈیکل کیمپ سے فائدہ اٹھا ئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button