گلگت بلتستان

ہنزہ: پرنس سلیم کوبلامقابلہ ممبر منتخب کیا جائے: ظفر عباس

ہنزہ (پ ر) پرنس سلیم کوبلامقابلہ ممبر منتخب کیا جائے۔ پرنس سلیم اور ان کے خاندان کا ہنزہ کے اوپر بہت احسانات ہے لہذا ہنزہ کے عوام ان کو بلامقابلہ ممبر اسمبلی منتخب کریں تاکہ ہنزہ ترقی یافتہ ہوجائے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن ہنزہ کے رہنماء ظفر عباس نے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم میر غضنفر علی خان کو گورنر جی بی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کر تے ہیں اور ان کے خالی ہونے والی نشست پر ان کے فرزند پرنس سلیم کو سیاست میں آنے پر بھی خوش آمدید کہتےہے۔

پر نس سلیم بے خوف،نڈ ر ، نوجوان قیادت اور وہ کرپٹ ، مفاد پر ست ،نام نہاد سیا ستدانوں کے خلاف میدان میں ثابت قدم رینے والا نوجوان قیادت ہے۔ پرنس سلیم وہ واحد شخصیت ہے جو ترقی و خوشحالی کے ضامن ہے وہ اس لئے کی تعلیم یافتہ نوجوان قیادت ھے۔ ان کے منتخب ہونے پہ ہنزہ روشن و خوش حال ھو گی جو اس علا قہ کے با شندوں کی درینہ خواہش ہے۔ عوام کو انصاف ،مذہبی آذادی اور آئینی حقوق کی خیرات ما نگنے کی بجاے متحد ہو کر چھینے پڑے گی ۔اس لئے پرنس سلیم واحد لیڈر ھے جو نہ جھکے گا نہ بھکے گا ۔عرصہ دراز سے ہنزہ میں کوئی ترقی کا کام نہیں ہوا ہے ۔ نہ بجلی ، نہ تعلیمی نظام ٹھیک، نہ روڈ ٹھیک، نہ صحت ٹھیک ، نہ کھانے پینے کا نظام ۔۔ ان تمام مسائل کا واحدحل تعلیم یافتہ قیادت کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button