گلگت بلتستان

الخدمت فاونڈیشن کی رف سسے متاثرہ خاندانوں میں شیلٹرز تقسیم

گوپس(پریس ریلیز) الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان نے چھشی نالہ ، ہاکس بالا اور پائین کے 50 بے گھر خاندانوں میں شیلٹرز ، ایک مہینے کا راشن ، رضائی اور تلائیاں تقسیم کر دیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوپس نوید احمد نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن سمیت دیگر فلاحی ادارے انتظامیہ کے معاونین کے طور پر امدادی سرگرمیاں کر رہے ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن نے حالیہ زلزلے کے بعد غذر ڈسٹرکٹ میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر گوپس نوید احمد، پروگرام منیجر محمد طاہر رانااور پراجیکٹ آفیسر عبدالکریم نے متاثرہ خاندانوں میں امداد تقسیم کی۔ متاثرین نے اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے کردار کو سراہا اور کہا کہ جن علاقوں کو نظر انداز کیا گیا تھا وہاں الخدمت فاونڈیشن نے شیلٹرز کی تقسیم کو یقینی بنا کر بے گھر خاندانوں کو دوبارہ گھروں کی تعمیر میں امداد مہیا کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button