صحتگلگت بلتستان

ہردرد کی دوا پیراسٹامول۔۔۔۔۔۔۔۔ مریض کی کہانی، میری زبانی

تحریر کاچو افضل خپلوی

خپلو ضلع گنگچهے کا صدر مقام ہے اور غواڑی سے لیکر سیاچن تک پورے علاقے میں ایک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ہے۔ لوگ علاج معالجہ کے لیے خپلو ہسپتال میں سو روپے کرایہ ادا کر کے آتے ہیں۔ ہسپتال میں چند میڈل پاس لڑکے ڈاکٹر بن کے اپنے آپ کو ایم بی بی ایس، پی ایچ ڈی ڈاکٹر کے برابر سمجھتے ہیں، باپ ایف اے پاس، بیٹا میٹرک پاس۔ مریض ملریا ہو یا کینسر، پیٹ کی بیماری ہو یا دل کی، پاگل ہو یا اندھا، زخم ہو یا اندرونی درد، ہر ایک کا دوا پیراسٹامول۔ باقی پرچی پر دوا لکھ کر باپ کی میڈیکل سٹور کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فلاں میڈیکل سٹور میں جا کر مزید دوائی خریدو۔ ہسپتال کا چوکیدار سے لیکر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تک کرپشن کے غلیظ بدبودار مال میں ملوث، سو روپے کا کرایہ ادا کر کے آنے والے مریض آخر کار مایوس ہو کر چلے جاتے ہیں۔ غربت کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد پولی کلینک، سنٹرل ہسپتال یا کمپلیکس ہسپتال لیکر جانے کے لیے زمین کا ایک ٹکڑا فروخت کرنا پڑتا ہے۔۔

ہم گنگچهے کے غیور، مظلوم، لاچار بےبس، غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی عوام چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اینڈ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اورگورنر گلگت بلتستان اینڈ وزیر صحت گلگت بلتستان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ آپ گنگچهے کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنا بند کریں ورنہ ہم دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔ ہم برگیڈ کمانڈر 323 اور فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات سے بھی بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ ہمارے مسائل پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے …

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button