گلگت بلتستان

تانگیر: گزشتہ ایک ہفتے سےبدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

چلاس(بیوروچیف) تانگیر میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام کا تانگیر جگلوٹ کے مقام پر سخت احتجاج، روڈ بلاک، حکومت کے خلاف نعرہ بازی ۔احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولا نا عزیز الرحمٰن و دیگر نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے تانگیر میں مکمل اندھیرا ہے، مگر محکمہ برقیات خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ،کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ہر طرف اندھیر نگری چوپٹ راج ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تانگیر کے پاور ہاوس میں آئے روز کوئی نہ کوئی فنی خرابی کی وجہ سے پاور ہاوس بند کر دیا جاتا ہےاور ہفتوں ہفتوں بجلی کی سپلائی معطل کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے تانگیر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا تو عوام سڑکوں پر نکلیں گی،جس کی زمہ داری برقیات کے زمہ داروں پر عائد ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button