جرائمگلگت بلتستان

دیامر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی،، طلباء نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے خلاف ریلیاں نکالی

چلاس(مجیب الرحمان) سانحہ آرمی پبلک سکول کی پہلی برسی اوردہشتگردوں کو پھانسی دینے پر ضلع بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر چلاس شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس گشت بڑھا دی گئی ہے جبکہ داخلی خارجی راستوں میں چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شاہراہ قراقرم پر مسافر گاڑیوں کی حفاظت سمیت سرکاری اور اہم مراکز کی بھی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ آئی جی گلگت بلتستان کے حکم پر سانحہ آرمی پبلک سکول کی پہلی برسی اور دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے بعد ممکنہ دہشتگردانہ واقعات کے خطرے کے پیش نظردیامر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی سمیت گاڑیوں کی تلاشی اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

سانحہ آرمی پبلک سکول کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کی بھی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔ ۔دوسری جانب ضلع بھر میں سکولوں کے طلباء نے آرمی پبلک سکول کے شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور سانحے کے خلاف ریلیاں نکالی۔ طلباء نے دہشتگردی کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی اور دہشتگردوں کا مقابلہ تعلیم کے حصول سے کرنے کا عزم بھی کیا۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button