گلگت بلتستان

گانچھے: سانحہ پشاور کی یاد میں سوشل ویلفیئر آفس کے ذیر اہتمام تقریب،، سرکاری سطح پر کوئی تقریب منحقد نہیں ہوا

گانچھے ( محمد علی عالم ) سانحہ پشاور کی یاد میں سوشل ویلفیئر آفس کے ذیر اہتمام تقریب منعقد ہو ا جس میں ریٹائرڈ اساتذہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر آفسر غلام بنی، حاجی محمد سلیم اور حاجی محمد جعفر نے آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پشاور کی سانحہ کو کبھی نہیں بھول سکتا، وہ ایک قومی سانحہ ہے دہشت گردوں نے ہمارے معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کیا۔ مگر ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ پوری قوم پاک آرمی کے ساتھ ہے ہم سب مل کر دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔ تقریب کے اختتام پر شہدا کی بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

سانحہ پشاور کے حوالے سے پورے ضلع میں سرکاری سطح پر کوئی تقریب نہیں ہوا۔ قومی سانحہ کے حوالے سے ضلع میں سرکاری سطح پر تقریبات نہ ہونے پر عوامی حلقوں کی جانب سے غم و غصہ کا اظہارکیا گیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے دنوں کو سرکاری سطح پر مناکر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا چائیے تھا جو کہ ضلعی انتظامیہ نے نہ کیا، ڈپٹی کمشنر خود ضلع میں موجود ہی نہیں تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button