گلگت بلتستان

ایک ہفتے کے اندر بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا نہیں گیا تو آل پارٹیز کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے، نمبرداران ہنزہ

ہنزہ ( اجلال حسین) گلگت بلتستان نمبرداران کے حقوق کے لئے کی جانے والی کاوشو ں کو خراج تحسین پیش کرتے ہے اور ان کے ہر کام میں مکمل تعاون کا اظہار کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ہنزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نمبرداروں کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان سطح پر تشکیل دی جانے والی نمبردار کمیٹی پربھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوے ہر ممکن تعاون کا یقین دہا نی کرایا گیا۔

اجلاس میں ہنزہ میں بڑھتی ہوئی بجلی کی لوڈ شنڈنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق کے لئے مانگی جانے والی مطالبات کو شر پسند کہنا بھر پور مذمت کرتے ہے۔ اگر یہ مطالبہ شر پسندی ہے تو یہ مطالبہ ہم بار بار کرینگے۔ ہنزہ کے عوام اس وقت بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کر رہے ہیں ان کی جائز مطالبہ کو حل کرنے کے بجائے سازش قرار دینا افسوس کی بات ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ایک ہفتے کے اندر بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا نہیں گیا تو آل پارٹیز کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے ان کے احتجاج میں بھر پور ساتھ دینگے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حالیہ ماہ آنے والی خوف ناک زلزلے کی وجہ سے ہنزہ کے مختلف علاقوں میں واٹر چینلز تباہ ہو چکے ہے جن کی مرمت کے لئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حافیظ لرحمن خصوصی فنڈز جاری کرے تاکہ موسم بہار سے قبل تباہ شدہ واٹر چینلز کو بحال کرکے آبپاشی کے لئے پانی فراہم کر سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button