جرائمگلگت بلتستان

دیامر: پولیس کی ڈوڈیشال ویلیسے اہم دہشتگرد کو دھر لیا

چلاس (کرائم رپورٹ) دیامر پولیس کی ڈوڈیشال ویلی میں اہم کاروائی، چھاپے کے دوران اہم دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ٹیم نے ایس آئی پی محمد وکیل (ریڈر ایس ایس پی) کی قیادت میں ایچ سی ظفر اقبال، ایف سی آمان اللہ ایف سی محمد ریاض و دیگر پر مشتمل ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ڈوڈیشال ویلی میں چھاپہ مارا اور اہم اشتہاری ملزم عیسیٰ خان ولد گورو ساکن ڈوڈیشال کو سخت مزاحمت کے بعد دبوچ لیا اور سٹی تھانہ چلاس منتقل کر دیا۔

اشتہاری ملزم نے گرفتاری کے لئے چھاپہ مار پولیس ٹیم پر رواں سال کے اوائل میں فائرنگ کی تھی جس میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔ اور ملزم فرار ہو کر ترک سکونت اختیار کی ہوئی تھی۔ مخبر کی اطلاع پر کامیاب چھاپے کے دوران ملزم کو قانون کے نرغے میں لے لیا گیا۔ملزم تھانہ ڈوڈیشال کو
15/12,324/353/186/34ppc,6/7,21L ATA,PPOsection 15(2)_viiمیں مطلوب تھا۔اور سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی۔عوامی حلقوں نے پولیس کی اہم کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button