تعلیم

سکردو: مدرس حاجی غلام عباس کے اعزاز میں الودائی تقریب

سکردو(نامہ نگار)حاجی غلام عباس ایک مثالی اور مشفق استاد اور استادوں کیلئے رول ماڈل تھا۔ انہوں نے اپنے زندگی تعلیم کیلئے وقف کررکھا تھا۔ان خیالات کا اظہار مدرس حاجی غلام عباس کی محکمہ تعلیم سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کی اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام عباس مبلغی، اخوند رضا،مدرس غلام رسول ور دیگر نے کہا۔ مڈل سکول کواردو میں ہر دلعزیز استاد مدرس حاجی غلام عباس کی اعزاز میں الودائی تقریب منعقد ہوئی جس میں کواردو کی سرکردگان ،معززین علاقہ اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تعلیم کیلئے ان کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا ان کا کہنا تھا کہ مدرس حاجی غلام عباس کی شخصیت اور ان کی تعلیم کیلئے خدمات سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں ان کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کو ایک بہترین استاد اور استادوں کیلئے رول ماڈل قرار دیا ۔حاجی غلام عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اپنے ضمیر سے مطمعن ہیں اور دوران تدریس اپنن بساط کیمطابق تعلیم کیلئے خدمت کرنے کی کوشش کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button