گلگت بلتستان

ہنزہ: ضمنی الیکشن سے قبل ہنزہ کے لیے ایک اور نشست کا اعلان ہوگا، صدر مسلم لیگ ن ہنزہ

ہنزہ (اکرام نجمی) ن لیگ ہنزہ میں کوئی اختلاف نہیں، تمام کارکن یکجا ہے اور انشااللہ پارٹی کا اتحاد قائم رہے گا۔ میں نے ذاتی طور پر 1997میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد علاقے میں مسلم لیگ کو فعال کرنے میں ہر ممکن کوشش کی ہے۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن لیگ ہنزہ کے صدر جاوید اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ نگر کے سابقہ ضلعی صدرجان عالم پارٹی کا اثاثہ ہے۔ کارکن جان عالم کو صوبائی سطح پر کسی عہدے پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ عمر کا تقاضا بھی یہی ہے ہنزہ میں ن لیگ کے دو دھڑوں کے بارے میں پھیلائے جانے والے افواہوں کا میں سختی سے تردید کرتا ہوں۔

انھوں نے اپنی پارٹی کے سو دنوں کے کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ میں سب سے بڑا مسلہ بجلی کا تھا اور27میگا واٹ بجلی کا پروجیکٹ ایک ارب روپوں کی لاگت سے منظوری وزیر اعظم پاکستان نے دی ہے۔ عارضی طور پر بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے وزیر اعلی کی جانب سے فراہم کی گئی تھرمل جرنیٹر ہنزہ پہنچ چکا ہے جسکی مرمت پر 62لاکھ روپوں کا خرچہ آیا ہے۔ پہلے سے موجود خراب جرنیٹر بھی ایک ہفتے میں تیا ر ہوگا اور اس طرح یکم جنوری سے قبل بجلی کے بحران پر کافی حد تک قابو پایا جاسکے گا ۔

picture 001

ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل ایک اور نشست کی مبارکبادی بھی دی جائیگی اور اس سلسلے میں ن لیگ کی قیادت بھر پور کوشش کررہے ہے اور انشاللہ ضمنی انتخابات سے قبل یہ خوشخبری بھی عوا م کو ملے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی ٹکٹ عوام کے خواہشات کے مطابق مسلم لیگ کے کسی قابل امیداور کو دی جائیگی اور صوبائی قیادت کا جو بھی فیصلہ ہوگا وہ قبول ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button