گلگت بلتستان

استور: جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ضلعی ہیڈکواٹر گو ریکوٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

استور (سبخان سہیل) جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں استور ضلعی ہیڈکواٹر گو ریکوٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مرکزی جامع مسجد گو ریکوٹ کے خطیب مولا نہ عبد القادر ، مفتی اسماعیل ،بہرام احمد قاد ری۔مو لانہ ندیم د دیگر نے اس تقریب میں شرکت کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی جامع مسجد گو ریکوٹ کے خطیب مولانہ قادر نے کہا کہ آج کا یہ دن ہمارئے لئے ایک بہت بڑا خوشی کا دن ہے کیو نکہ اس دن کو ہمارئے پیارئے نبی حضرت محمد نے دنیا میں تشریف لا ئے ہیںیہ پیغمبر تمام پیغمبروں کا سر دار تھا اور اس پیغمبر کی امت بھی تمام امتوں کی سر دار ہو گی اور حضور پاک نے اس امت کے لئے بہت تکلیفیں نکالا ہے آپ کے آنے سے پہلے دنیا میں جاہلیت کا نظا م تھا لیکن آپ نے اسلام کا پیغام دیا اورزمانہ جاہلیت کا خاتمہ کر دیا تقریب سے خطاب کر تے ہوئے بہرام احمد قادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قر آن پاک میں فر ماتا ہے کہ اگر میں اپنے حبیب کو پیدا نہ کر تا تو یہ کائنات بھی وجود میں نہیں لاتا حضو ر پاک وہ حستی تھی جس کے لئے اللہ تعا لیٰ نے پو ری کا ئنات کو بنایا تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے مفتی اسماعیل نے کہا کہ آج کا یہ دن اللہ کے پیا رئے حبیب حضرت محمد کا دنیا میں تشریف لانے والا دن ہے کیونکہ اللہ کے پیا رئے حبیب و ہ حستی ہے جس نے بھوکے رہ کر اسلام پھیلا یا آپ کو اس وقت بہت ساری مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑا لیکن ہمت نہیں ہارا اور اسلام کا نام رو شن کیا اور اپنی امت کے لئے بہت اسا یشیں بنا کر گیا۔ تقریب میں دیگر علما ئے کرام نے بھی اس دن کے حوالے سے مختلف تقاریر کی بعد از جلوس کی شکل میں مرکزی جامع مسجد گو ریکوٹ سے بر آمد ہوئی ۔اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر استور عدیل حیدر بھی تھے اور ڈی ایس پی لیگل شیرین و دیگر تھے جشن عید میلا د النبی کے پروگرام میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button