تعلیمگلگت بلتستان

شگرمیں قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

شگر(عابد شگری) قائد اعظم محمد علی جناح پچھلے صدی کے دنیائے اسلام کا سب سے عظیم رہنماء تھے۔ان کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک الگ ریاست حاصل کی۔جہاں مسلمان آزادی اور مذہبی عقائد کیساتھ زندگی گزاررہے ہیں۔تاہم موجودہ دہشت گردی اور مسلمانوں کا مسلمانوں کیخلاف رنگ و خون کو دیکھ کر قائد کی روح تڑپتا ہوگا کہ انہوں نے جس مقصد کیلئے پاکستان کو حاصل کیا تھا وہ آج کس جگہ پہنچا ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایجوکیشن شگر کی جانب سے منعقدہ یوم قائدکے موقع پر ڈپٹی کمشنر شگر رحمان شاہ،سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر محمد ابراہیم تبسم نے کہا۔

محکمہ تعلیمات عامہ شگر کے زیر اہتمام ڈیجیٹل لائبریری میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،ڈپٹی کمشنر رحمان شاہ اور ڈی ڈی ای شگر ابراہیم تبسم تھے۔جبکہ شگر بھر کے سکولون کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔تقریب سے گر کے مختلف سکولوں کے طلباء نے بابائے قوم کی شان میں نظم اور ملی نغمے پیش کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہم خوش نصیب اور خوش قسمت قوم ہیں کہ جو ایک آزاد ریاست میں آزادی کیساتھ آنکھ کھولی۔یہ آزادی ہمارے آباؤ و اجداد اور مسلم رہنماؤں کی مرہون منت ہیں۔جن کی انتھک جدوجہد اور محنت اور بابائے قوم کی ولولہ انگیز قیادت کی وجہ سے حاصل ہوا۔ مقررین نے قائد اعظم کو پچھلے صدی کے عظیم ترین مسلم رہنماء قرار دیا۔کہ جن کی استقامت اور تدبر کی وجہ سے مسلمانان برصغیر ایک الگ ریاست قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔مقررین نے موجودہ حالات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قائد نے جس مقصد کیلئے پاکستان کو حاصل کیا تھا آج اس کی مقصد فوت ہوچکی ہے۔ قائد اعظم نے قیام پاکستان کے بعد اپنی تقریر میں اس ملک میں بسنے والے تمام مذاہب کو مکمل مذہبی آزادی کا اعلان کیا تھا لیکن آج مسلمان مسلمانوں کے قتل اور خون خرابے کے درپے ہیں۔آج پاکستان کی حالات کو دیکھ کر قائد کی روح تڑپتا ہوگا۔مقررین نے اساتذہ اور طلباء پر زور دیا کہ وہ قائد کی فرمان کام ،کام اور کام پر عمل پیرا ہوکر اس ملک کو قائد اعظم کی خواب کیمطابق ایک فلاحی ریاست بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button