گلگت بلتستان

خپلو: دم سم تا سلترو میٹل روڈ ڈیڑھ سال بعد کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا

خپلو(نمائندہ خصوصی) دم سم تا سلترو میٹل روڈ ڈیڑھ سال بعد کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا،ناقص مٹیریل کے استعمال اور کرپشن نے عوامی منصوبے کو ڈیڑھ سال میں ناکام بنادیا۔ عوام کی سہولت کیلئے بنایا گیا میٹل روڈ اب عوام کے لیے زحمت بن رہا ہے ،جگہ جگہ تارکول اکھڑ گئے ہیں جگہ ہر دوقدم پر کھڈے پڑ گئے ہیں،پتھر کی فلنگ باہر آگئی ہے، برائے نام اوپر سے تارکول لگایا گیا جو کہ اس وقت اکھڑ کر کچی سڑک میں تبدیل ہورہی ہے۔ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور ہیرا پھیری کی وجہ سے عوامی نوعیت کے منصوبے خود عوام کیلئے زحمت بن رہے ہیں عوام نے وزیراعلیٰ ،چیف سیکرٹری اور پارلیمانی سیکرٹری محمد شفیق سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف ڈیرھ سال میں میٹل روڈ کی خستہ حالی کا نوٹس لیں اور کرپشن کرنے والے ٹھیکیدار ور محکمے کے زمہ دار وں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑ ا کیا جائے،یہ شاہراہ سٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے یہاں پر ناقص کام کرنے والوں کو بلیک لسٹ کیا جائے اور دوبارہ سے میٹل کرنے کی منظوری دی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button