گلگت بلتستان

دیامر کلریکل ایسوسی ایشن کی کال پر کلریکل سٹاف کا اجلاس

چلاس(پ ر) دیامر کلریکل ایسوسی ایشن کی کال پر تمام ضلع بھر کے کلریکل سٹاف کا ایک اجلاس چلاس شہر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام کلریکل برادری نے بھر پور شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت جناب صدرحاجی شیر افضل صاحب نے کی۔ انہوں نے اجلاس میں تمام کلریکل سٹاف کی بھر پور شرکت اور باہمی اتفاق ۔ اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ گزشتہ دنوں سے تین گھنٹے کی علامتی ہڑتال کو سراہا ۔اور کہا کہ یہ ہماری کامیابی کی نشانی ہے۔ ہم اپنی پرُامن علامتی جدوجہد کو 31دسمبر تک جاری رکھیں گے۔ اگر ہمارے مطالبات پھر بھی حل نہیں کیے گے تومرکز کی طرف سے سابقہ فیصلے کی تحت یکم جنوری 2016 ء سے پورے گلگت ۔بلتستان میں قلم چھوڑ ہڑتال شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے یہ تحریک مئی 2014ء سے شروع کی ۔ جس پر ابھی تک حکومت نے کسی قسم کا کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا۔اب ہمارا صبر کاپیمانہ لبریز ہو چکا ہے صرف دھوکہ دیتے ہوئے حکومتیں بدل رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اخبارات کی خبروں پر کان نہ دھریں ۔یہ ہماری یکجہتی اور اتفاق کو کمزور کرنے کی سازش ہے ایسی سازشیں ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کرسکتی ۔ہم اپنے حق کے حصول کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔پوری عوام ہمارے ساتھ ہے۔ سائلین ہم میں سے کسی کے بھائی ۔بیٹے اور رشتہ دار ہیں ۔ہمیں نشانہ بنانے کے بجائے حکومت وقت سے کہیں کہ کلریکل برادری کے مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ تاکہ کسی بھی سائل کا کام نہ رکے بلکہ خوش اسلوبی کے ساتھ بروقت پورا ہو جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button