تعلیمگلگت بلتستان

آغا خان ایجوکیشن سروس کا گلگت بلتستان میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے میں اہم کردار رہا ہے۔ ۔ڈی سی ہنزہ بُرہان الدین آفندی۔

آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان کے زیر انتظام کام کرنے والے سکولوں اور آغا خان ہائیر سکینڈری اسکولوں کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں انعامی چیک تقسیم

ہنزہ (اکرام نجمی) آغاخان ایجوکیشن سروسز پاکستان ہنزہ کے زیر اہتمام اے کےای ایس کے زیر اہتمام کام کرنے والے سکولوں کے اساتذہ میں گزشتہ سالوں کی بہترین کارکردگی کے بنیاد پر چیک تقسیم کے تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی ہنزہ بُرہان الدین آفندی تھے تقریب میں آغا خان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان کے جی ایم بہادر علی خان، آر ایس ڈی یو ہنزہ کے ہیڈ تاج النساء کے علاوہ دیگر حکومتی اہلکاروں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ہنزہ بُرہان الدین آفندی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آج شرح خواندگی میں اضافہ آغا خان ایجوکیشن سروس کی مرہون منت ہے اور اے کے ایس پی نے بغیر کسی تفریق کے گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم کو فروغ دیا ہے،انہوں نے مذید کہاکہ اے کے ای ایس کے تعلیمی ادارے معیار کی علامت سمجھے جاتے ہیں اور ادارے کی جا نب سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرنا ایک احسن اقدام ہے جس کی وجہ سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہوگی،گورنمنٹ سکو لوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کو طلباء کی کردار سازی پر زور دینی چاہیے تاکہ وہ معاشرے کے لیے ایک کارآمد فرد بن سکے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم آغا خان سروس گلگت بلتسان بہادرعلی خان نے کہا کہ آج کے دن کو منانے کا مقصد اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اور حوصلہ افزائی کرنی ہے، اے کے ای ایس گلگت بلتستان خطے کے دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے سر گرم ہے اور اس سے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات آج ملک اور قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ،انہوں نے مذید کہا کہ اساتذہ کی حوصلہ افزائی سے ہی تعلیم کو فروغ دیا جا سکتاہے۔

آر ایس ڈی یو ہنزہ کے ہیڈ تاج النساء نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ آر ایس ڈی یو کو یہ فخر حاصل ہے گلگت بلتستان کے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں سب سے زیادہ تعداد ہنز ہ کے اساتذہ کی ہے، انہوں نے مذید کہا کہ ہنزہ رقبے کے لحاظ سے بڑا اور پھیلا ہوا علاقہ ہونے کی وجہ سے درپیش مسائل کے باوجود نمایاں پوزیشن اور اتنے بڑے تعداد میں بہترین کارکرگی کے چیک حاصل کرنا فخر کا مقام ہے۔

 تقریب کے بعد غیر تدریسی اسٹاف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں ا ن کی تنخواہیں نہ ہونے کے برابر ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں بھی دیگر ملازمین کے برابر مراعات دی جائیے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button