گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان وفا قی اور صو با ئی حکو متو ں کیسا تھ ملک کر کا م کررہے ہیں، صو با ئی وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر اطلاعات و تعلیم گلگت بلتستان حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا ویژن ہے کہ گلگت بلتستان کو ایک تر قی یافتہ صوبہ بنائیں اور اس جذ بے کے تحت وہ وفا قی حکو مت کے علاوہ صو با ئی حکو متو ں سے مسلسل رابطے رکھیں ہو ئے ہیں اپنے ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا کہ تمام تر توانائیا ں اس با ت پر صرف کی جا رہی ہے کہ کس طرح گلگت بلتستا ن میں سر ما ئے کا ر ی را غب کیا جا ئے اسی سلسلے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان تمام وفا قی اور صو با ئی حکو متو ں کیسا تھ ملک کر کا م کررہے ہیں انھو ں نے کہا کہ 7ہزا ر کے MRIٹیسٹ کیلئے ایک غریب آ دمی کو ایک لا کھ کا خر چہ کر کے اسلا م آ با د جا نا پڑ تا تھا اور وزیر اعلیٰ کی زا تی کوششو ں با عث حکو مت پنجا ب نے 32کروڑ روپے کی ما لیت سے MRI مشین حکو مت گلگت بلتستان کو تحفے میں دیدی جس سے تمام عوام مستفید ہو نگے انہو ں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور لو ٹ ما ر میں سوائے کر پشن کی انتہا کے کو نسا تیر ما ر اہے اپنے انتخا بی نشان تیر کے ذریعے عوا م کے معا شی ٹکڑ ے ٹکڑ ے کر کے رکھ دیا ، پیپلزپارٹی کے شکست خوردہ عنا صر آ ئے روز صو با ئی حکو مت کیخلا ف پروپیگنڈ ہ رچا کر کیا مقاصد حا صل کر نا چا ہتے ہیں یہ انکو بھی پتہ نہیں پیپلزپارٹی کی حوا س باختہ قیادت دوسروں پر الز اما ت لگا نے کی بجا ئے اپنا قبلہ درست کر ے۔ ٹوٹ پھو ٹ کی شکا ر برا ئے نا م پا رٹی کے برا ئے نا م رہنما اپنے حوا س کھو بیٹھے ہیں ۔انہو ں نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا اسلا م آ باد یا لا ہور جا نا خطے کی عظیم تر مفاد میں ہے خطیکے وسیع تر مفاد کیلئے ن لیگ کی صو با ئی حکو مت مر کزی حکومت سے مسلسل را بطو ں میں ہے اور گلگت بلتستان کی تعمیر و تر قی اور قیا م امن کیلئے اصلا حا ت لائی جا رہی ہیں ، حا فظ حفیظ الرحمن کی دوراند یشی اور سیا سی بصیرت سے بچہ بچہ واقف ہے مخا لفین وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی سیا سی بصیرت سے خو فز دہ ہو چکے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button