سیاستگلگت بلتستان

ڈاکٹر اقبال پیپلزپارٹی پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے حلقے پر توجہ دیں، حلقہ3کی سڑکوں اورپلوں کے ٹھیکے من پسند افراد میں بانٹ دیئے گئے، 6ماہ کے اندر ہی عوام مسلم لیگ ن کی حکومت سے عاجز آچکی ہے،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

گلگت (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قربان علی، سعادت علی، اقتدار ایڈووکیٹ ، رشید احمد اور شرافت کنگ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال پیپلزپارٹی پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے حلقے پر توجہ دیں حلقہ3کی سڑکوں اورپلوں کے ٹھیکے من پسند افراد میں بانٹ دیئے گئے ہیں اداروں میں کرپشن بڑھ رہی ہے محکمہ تعمیرات عامہ گلگت بلتستان خطے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن وزیر تعمیرات عامہ کی عدم دلچسپی اور بے جا سیاسی مداخلت کی وجہ سے محکمہ تعمیرات عامہ میں معاملات درہم برہم ہورہے ہیں اور محکمہ تعمیر ات عامہ کی کارکردگی صفر ہورہی ہے یہی وجہ ہے کہ اب تک ایک سڑک کی تعمیر نہیں ہوسکی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حلقہ3میں پچھلے الیکشن میں جب ڈاکٹر اقبال ہار گئے تو وہ حلقے کے عوام کو تنہا چھوڑ کر بیرون ملک فرار ہوئے اورپانچ سال تک اپنا کاروبار سنبھال لیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر اقبال اپنے حلقے میں اپنے دور کی ایک اسکیم کا نام بتائیں ہم اس کی حمایت کریں۔ صوبائی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کی بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں 6ماہ کے اندر ہی عوام مسلم لیگ ن کی حکومت سے عاجز آچکی ہے، 6ماہ کے اندر مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، آٹا نایاب ہوچکا ہے بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button