سیاستگلگت بلتستان

پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کے ارکان نے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی

کراچی ( بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کے ارکان نے ملاقات کی۔ کابینہ کے اراکین میں پارٹی کے صوبائی صدر امجد احسین ایڈووکیٹ ، جنرل سکریٹری انجینئر محمد اسماعیل ، سینئر نائب صدر جمیل احمد ، نائب صدر عمران ندیم ، اور سعدیہ دانش شامل تھے ملاقات میں وفد نے گلگت بلتستان میں پارٹی معاملات سمیت اہم امور پر بلاول بھٹوسے تبادلہ خیا ل کیا اور انہیں گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی اور گلگت بلتستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونے سے پیدا ہونے والی صورت حال سے بھی آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ گلگت بلتستان میں قومی ایکشن پلان پرعمل درآمد کروانے کیلئے وفاق پر دباؤ ڈالیں گے ۔

1922197_971625256247303_9212783213305570407_n (1)

بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا عمل درآمد گلگت بلتستان میں بھی ہونا چاہئے اور سب سے پہلے صوبائی حکومت پر عمل درآمد ہونا چاہئے کیوں کہ صوبائی حکومت کالعدم تنظیموں کا مینڈیٹ لے کر بنی ہے ۔ گلگت بلتستان میں نیب کا ادارہ کاقیام عمل میں لایا جائے۔ نیب کو صروف سند ھ تک محدود کیوں رکھا گیا ہے اس کا دائرہ کار گلگت بلتستان تک بڑھایا جائے اور کالعدم جماعتوں کی مدد سے حکومت بنانے والوں کے خلاف کارووائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا شہید ذولفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا گلگت بلتستان میں کیمپس کا قائم عمل میں لایا جائے گااور گلگت بلتستان کے تمام ضلعوں میں سندھ بنک کے برانچ کھولے جائے گے اور عوام کو آسان شرائط پر قرضہ دئے جائینگے۔

10590550_971625336247295_1314320975712542807_n

چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار نے صوبائی کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ وطالبات کیلئے سندھ میں ہوسٹلز کا قیام،میڈیکل اور انجینئرنگ کے کالجوں میں گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے کوٹہ بڑھایا جائے گا۔بلاول بھٹو نے کہا ہم شہید ذولفقار علی بھٹو ،شہید بینظیر بھٹو اور شریک چیئر میں آصف علی زردار کی مشن اور ویژن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کو آگے لے کرجائینگے اور گلگت بلتستان میں شہید بھٹو ،شہید بینظیر بھٹواور آصف زرداری نے جس طرح اصلاحات کئے ہیں اس طرح پاکستان پیپلز پارٹی ہی گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنائے گی ۔ملاقات میں گلگت بلتستان میں تنظیم سازی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی اور پارٹی کی ضلعی تنظیموں کی دوبارہ تنظیم سازی اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

10262055_971625182913977_965084219349016352_n

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button