جرائم

گلگت: جعلی نمبر پیلٹ، بغیر کاغذات اور ڈبلنگ گاڑیوں کے خلاف کاروائی

گلگت( فرمان کریم) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشین کی جانب سے گلگت شہر میں جعلی نمبر پیلٹ، بغیر کاغذات اور ڈبلنگ گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بدھ کے روز ایکسائز اینڈ ٹیکشین آفیسر محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکشین مظم علی، ڈی ایس پی ٹریفک طاہرہ نے اپنے عملے کے ہمراہ شہر کے مرکزی شاہراہوں پر ناکہ لگا کر گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا۔ دوران ناکہ متعلقہ محکمے کے عملے نے سینکڑوں گاڑیوں کے جعلی نمبر پیلٹ اتار دے اور بغیر کاغذات گاڑیوں کو چلان بھی کئے۔ واضع رہے کہ اس سے پہلے شہر بھر میں جعلی نمبر پیلٹ گاڑیاں آزاد گھوم رہی تھی۔ عوامی حلقوں نے متلقہ محکمے سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں جعلی سرکاری اور مسلم لیگ(ن) کی نمبر پیلٹ لگا کر گاڑیاں آزاد گھوم رہی ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button