جرائم

ہنزہ، چوری شدہ اور نامکمل کاغذات والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون، بھاری جرمانے عائد

ہنزہ ( اجلال حسین) ہنزہ محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر عارف نے قائمقام ایس پی ہنزہ سید الیاس اور ان کے ٹیم کے علاوہ سٹی مجسٹریٹ سلمان علی برچہ کے تعاون سے ہنزہ میں درجنوں چوری شدہ گاڑیوں کے علاوہ ، کاغذات نامکمل، فیس کی عدم وصولی اور بغیر نمبر پلٹ گاڑیوں کے خلاف گزشتہ روز کریک ڈاون کیا۔محکمہ ایکسائز اور ضلعی انتظامیہ ہنزہ نگر نے گزشتہ روز ہنزہ نگر کے مصروف ترین بازار علی آباد میں درجنوں بغیر نمبر پلٹ این سی پی گاڑیوں اور چوری شدہ کیری ڈابہ اور الٹوکا ر وں کے خلاف کریک ڈاون کیا اس دوران غیر قانونی گاڑی مالکان سے بھاری جرمانے عائد کرنے کے علاوہ وارننگ بھی دیا گیا۔ محکمے نے بغیر نمبر پلٹ گاڑیوں ، غیر رجسٹریشن گاڑیوں کی نامکمل کاغذات پر گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے متنبہ کیا کہ جب تک گاڑی کی رجسٹریشن اور کاغذات مکمل نہیں ہو تا قانون کے تحت گاڑیاں انتظامیہ کے تحویل میں رکھا جائے گااس کے علاوہ انتظامیہ تریسپورٹروں پر بھاری جرمانیہ بھی عائد کر لیا گیا۔ محکمہ ایکسا ئز نے ٹرانسپورٹروں کو کہا کہ جس کسی کے پاس بغیر کاغذات این سی پی گاڑیاں موجود ہے وہ جلد از جلد اپنی کاغذات مکمل کر کے نمبر پلٹ ادارے سے وصول کریں۔ محکمہ ایکسائز کے انسپکٹر عارف نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ چوری شدہ گاڑیاں جن میں کیری ڈبے اور الٹو کا ر موجود ہے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی جو کہ وہ مکمل ہی غیر قانی اور چوری شدہ گاڑیاں ہے عوام اس کے لئے محکمے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button