سیاست

سکردو: ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ قابل مذمت ہے، دسمبر میں ریلز جاری نہ کر کے ٹھیکہ دراوں کا معاشی قتل کیا گیا۔ رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی

سکردو ( پریس ریلز) پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک اجلاس پیپلزسیکریٹیریٹ سکردو میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینئر رہنماء پی پی پی عباس پاروی نے کی۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی بلتستان کے رہنماء عباس پاوری ، محمد بشیر ، راجہ یاسر ، نجف علی فدا علی اختر اور دیگر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ قابل مذمت ہے، دسمبر میں ریلز جاری نہ کر کے ٹھیکہ دراوں کا معاشی قتل کیا گیا۔ ٹھیکہ دار برادری کو دسمبر میں ریلز جاری نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ مشکلات کا شکار ہیں گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے نام پر بلتستان ریجن کے عوام کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے گا گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے حوالے سے لوگوں کے خدشات دور کیے جائیں۔ اگر لوگوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا گیا تو پیپلزپارٹی بھر پور احتجاج کریگی۔ ٹھیکہ دار برادری کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اور ان کے ریلز جاری کیے جائیں۔

اس موقعے پر مقررین نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت بلتستان کے عوام پر انکم ٹیکس لاگو کرنا چاہتی ہے۔ انکم ٹیکس کا نفاز کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اگر ٹیکس لاگو کرنے کی کوشش کی گئی تو بھر پور مزاہمت کرینگے۔ مقررین نے مزید کہا کہ کے پی کے پولیس کی طرف سے کے کے ایچ پر مسافروں پر تشدد قابل مذمت ہے اس واقعے کی پھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اجلاس کے آخر میں یہ بات طے پائے کہ مورخہ 5جنوری کو قائد عوام زوالفقار علی بھٹو کی سالگر ہ کی تقریب سکردو میں شایان نشان طریقے سے منائی جائے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button