گلگت بلتستان

ہنزہ : اسسٹنٹ کمشنر کا نیٹکو آفس پر چھاپہ اور قانونی کاروائی قابل تحسین ہے۔ رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کا نیٹکو آفس پر چھاپہ اور قانونی کاروائی قابل تحسین ہے۔امین ایڈوکیٹ،ریاض منگول نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا نیٹکو منیجر کی من مانی کا نو ٹس لیتے ہوئے کامیاب چھاپہ اور قانونی کاروائی عمل میں لانے پر عوام میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ہےاور عوام سکھ کا سانس لینے لگی ہے۔

ان خیالات کا اظہارامین خان ایڈوکیٹ سیکر یٹری جنرل اور محمد ریاض سیکر یٹری اطلاعات ،محبوب عالم سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) ،میر عالم،جمال کریم اور دیگر افراد نے اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کی اس جراتمندانہ کاروائی پر مبارک باد دی اور یقین دلایا ہے کہ انتظامیہ کی ہر اچھے اقدام کا بھر پور ساتھ دینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button