سیاست

ہنزہ : بااثر افرادکے گھروں میں چراغاں ہے، غریب عوام اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے، انتظامیہ عوام کو صرف اجلاس اور اخباری بیانات دے کر گمراہ کرتی ہے۔ ظہور الٰہی رہنما عوامی ورکرز پارٹی

ہنزہ (رحیم امان ) عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے رہنما ظہور الٰہی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیٹکو آفس پر چھاپہ مارنا اے سی ہنزہ کی ذمہ داری کا ایک چھوٹا حصہ ہے صرف ایک سرکاری دفتر پر چھاپہ مارنے سے عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے ،ہنزہ کے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشیش کریں خاص کر بجلی کے اسپیشل لائن جو کہ غریب عوام کے ساتھ سراسر ذیادتی ہے کوپورے ہنزہ سے ختم کریں،بااثر افراد کے گھروں میں روشنی ہے اور غریب عوام اندھروں میں ڈوبی ہوئی ہے انتظامیہ عوام کو صرف اجلاس اور اخباری بیانات دے کر گمراہ کرتی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی منصفانہ فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button