ہنزہ نگر میں 7ہزار پانچ سو سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

ہنزہ نگر میں 7ہزار پانچ سو سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

8 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ (اجلال حسین)گزشتہ سال کی طرح سال نو میں بھی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت ہنزہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریگا۔ پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور لائین ڈیپارٹمنٹ ہنزہ کے ساتھ خصوصی تعاون کے علاوہ صحت کے متعلق عوام کی بھر پور خدمت کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہے۔ ان خیالات کا اظہار بحثیت چیرمین پولیو کوآرڈینیشن کمیٹی ، ڈپٹی کمشنر ہنزہ برہان آفندی نے پولیو اجلاس میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کو مضبوط اور موثر بنانے کے لئے میڈیا، سوشل میڈیا، علما ء، سیاسی و سماجی حلقوں کے مدد لینا ہوگا۔ اس خطرناک بیماری کے خاتمہ کے لئے والدین پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لئے پولیس ڈیپارنمنٹ،محکمہ تعلیم، آغاخان ہیلتھ سروسزاور دیگر لائین ڈیپارنمنٹ ہنزہ اپنا کردار ادا کرے۔

ڈی سی ہنزہ نے محکمہ صحت ہنزہ کو ہدایت کی کہ ایسا کوئی بچہ نہ رہے جو پولیو کے قطرے سے محروم ہو۔جبکہ اس مہم کو کامیاب کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگا اوراس مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ ہمیں خوشی ہے کہ نہ صرف ہنزہ بلکہ پورے گلگت بلتستان اس وقت پولیو فری علاقہ ہے مگر ایسا نہیں ہے کہ بے احتیاطی ہو۔ اس لئے چاہیے کہ محکمہ صحت ہنزہ ہوشیار رہے اور گھر گھر مہم کو کامیاب بنائے تاکہ بے احتیاطی میں کوئی مشکل پیدا نہ ہو۔ انھوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ میں پولیو کے مہم انتہائی کامیابی سے گھر گھر اور بس سیٹنڈ، اوردیگر اہم ضروری مقامات پر محکمہ صحت کے عملہ کام کرتے ہے اور توقع ہے کہ ائندہ آنے والے مہم میں پہلے کی طرف اپنا بھرپور کامیابی سے اس مہم کو اختتام پزیر کرینگے اور ہنزہ کے ہر وہ بچے جو پانچ سال سے کم ہو پولیو کے قطرے پلائے جائے۔ محکمہ صحت ہنزہ کو پولیو مہم اور دیگر کسی بھی کام میں ضرورت پڑے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کریگا۔

10تا12جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے اجلاس میں ڈی ایچ او ہنزہ ڈاکٹر شیر حافظ نے ضلعی انتظامیہ اور لائین ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل انسداد پولیو مہم تین ماہ میں ایک دفعہ ہوتی تھی مگر بد قسمتی سے پاکستان میں پولیو کے کیسز میں اضافہ ہو نے کی وجہ سے اس مہم کو ہر ماہ چلاتے ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں میں محکمہ صحت ہنزہ نے پولیو مہم ہو یا ماں بچے کا ہفتہ محکمہ صحت ہنزہ ڈاکٹرز صاحباں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کوششوں سے عوام کو صحت کی سہولت دینے میں تقریباً 100فیصد کا میابیاں حاصل ہوچکی ہے۔ ڈاکٹر شیر حافظ نے کہا کہ پولیس کا اہم کردار ہے جن کی بدولت ہنزہ کے خارجی و داخلی راستوں پر بیریل باندھ کر ایک ایک گاڑی کی چیکنگ کر کے چھوڑ دیا جاتا ہے اور پولیو مہم کو کا میاب بنانے میں ان کا اہم کردار ہے۔

ڈی ایچ او ہنزہ نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع ہنزہ نگر میں تقریباً7ہزار پانچ سو سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے ڈی ایچ او ہنزہ نے ضلعی انتظامیہ کو بریفنگ دینتے ہوئے کہا کہآغاخان ہیلتھ سروسز کے ساتھ ملکر ہنزہ کے دور افتداہ علاقے چیپورسن ، شمشال،اور مسگر میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائی جائی گی۔ ضلع بھر میں30سے زائدموبائل ٹیمیں، 22فکس سنٹر جبکہ کیچ اپ کے6ٹیمیں کام کرینگے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔