گلگت بلتستان

نگر : ڈپٹی کمشنرنے زیر التوا منصوبوں کے بارے میں رپورٹ طلب کیا

نگر ( اجلال حسین ) ڈپٹی کمشنر آصف رضا کا گزشتہ روز ایگزیکٹوانجینئر محکمہ تعمیرات سمیت مختلف لائین ڈیپارٹمنٹ کے انچارج کے ساتھ اجلاس۔ اجلاس میں ضلع نگر میں زیر التوا منصوبوں پر غور کیا۔ ڈپٹی کمشنر نگر نے ایکسئن بی اینڈ آر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں سے علاقے میں زیر التوا منصوبوں کے بارے میں رپورٹ جمع کرےاور نامکمل منصوبوں پر سخت قانونی کاورائی کا عندیہ بھی دیا۔ اس دوران ڈی سی نگر اور ایکسئن بی آینڈ آر، ایگزیکٹو انجیئنر ہنزہ نگر نےزیر التوا منصوبوں کا دورہ کیا اور منصوبوں کےتاخیر میں ملوث ٹھیکداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیہ کے خلاف پولیس اور مجسٹریٹ کی مدد سے سخت سے سخت ایکشن لینے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع نگر میں کئی سالوں سے تاخیر کا شکار زمین مالکان کو بروقت معاوضہ دینے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا، بروقت عدم ادائیگی کی وجہ سے عوام میں تشویش پانے کے علاوہ انتطامیہ کو بھی مشکلات کا سامنا ہو رہا ہیں جس کو ہفتوں میں حل کیا جائے گا۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نگر نے لائیو سٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لائیوا سٹاک ادویات کے ساتھ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button