ثقافت

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی جانب سے ناصر آباد شیناکی میں تقریب کا انعقا، ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ نے شیناکی کو تحصیل بنوانے کا اعلان کردیا

ہنزہ (اکرام نجمی ۔ اسلم شاہ)گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ شیناکی کی جانب سے ایک تقریب ناصر آباد شیناکی ہنزہ میں منعقد ہوا تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ تھے تقریب میں فدا خان پارلیمانی سیکٹریری، جاوید اقبال صدر مسلم لیگ ن ہنزہ، امین شیر ڈویژنل سیکڑیری ، امیدوار حلقہ نمبر چھ اور امتیاز گلگتی کے علاوہ مسلم لیگ ن کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر جعفر اللہ نے کہا کہ آج سابقہ حکومت نے تعلیم جیسے مقدس پیشے کی بولیاں لگائیں اور میرٹ کو پامال کیا ہما ر ی حکو مت میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور ہم تمام شعبوں خاص کر تعلیم کے شعبے میں میرٹ کا خاص خیال رکھ رہے ہیں۔ اس موقعے پر انہوں نے ہنزہ شیناکی کو تحصیل بنانے ،ناصر آباد میں گرلز کالج بنانے اور خضر آباد آر سی سی پُل کومرحوم استاد افسر جان شہید کے نام منسوب کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ناصر آباد کے بزرگوں کے محنت کی قدر کرتا ہوں اور یہاں کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بابا جان کو پارٹی میں شمولیت کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ بابا جان سے میر ی عدالت میں مُلاقات ہوتی رہتی ہے اور میں اُس کی خدمات کوتسلیم کرتا ہوں۔

PMLN HUNZA NASIRABAD
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ہنزہ کے صدر جاوید اقبال نے نے ڈپٹی اسپیکر اور اس کے ساتھ آئے ہو ئے مہمانان کوخوش آمدید کہا اور انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک عوامی جماعت ہے اورمسلم لیگ ن دوسرے سیاسی جماعتوں کی طرح عوام سے جھوٹے وعدے کر کے دھوکانہیں دیتی بلکہ وعدے پر عمل بھی کرتی ہے۔ انہوں نے مزیدٖ کہا کہ پی پی پی حکومت نے عطا آباد متاثرین کو چنا ،دال اور گولیوں کے سوا کچھ نہیں دیا جبکہ میاں برداران نے ان کو بروقت امداد دی۔
اس اجلاس میں ایک قوم پرست پارٹی کے تین کارکنوں ،مبارک علی ،فدا کریم اور اسلام خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔
پروگرام کے حوالے سے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ن لیگ کے مخالفین اور عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ ہنزہ میں مسلم لیگ ن اندورنی اختلاف کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور خاص کر ضلع ہنزہ میں پارٹی صدارت کے حوالے سے جاوید اقبال اور بزرگ سیاستدان جان عالم میں اختلافات نمایاں ہے اس سلسلے میں صوبائی قیادت کی جانب سے نئے کابینہ کا اعلان بھی ہوا تھا جس کے خلاف ہنزہ میں ن لیگ گورنر میر غضنفر علی خان کے حامی گروپ کی جانب سے مخالفت کا سامنا ہے ان حالات میں اس طرح کے پروگرامز سیاسی ڈرامے کے سوا کچھ بھی نہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button