گلگت بلتستان

ایف آئی اے نے نیٹکو میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کر دی، ایم ڈی سے ریکارڈطلب

گلگت (عبدالرحمن بخاری) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی گلگت بلتستان شاخ نے ناردرن ایر یاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن (نیٹکو) میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کر دی، ایم ڈی نیٹکو سے مراعات اور اخراجات کا ریکارڈ طلب۔

ایف آئی اے گلگت بلتستان کے ڈپٹی ڈائر یکٹر حنیف اللہ خان کی طرف سے جاری خفیہ مراسلے میں 12سنگین الزامات کے بارے میں نیم حکومتی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے جواب طلب کر لی گئی ہے۔ مراسلے میں ایم ڈی کی تقرری کے دو سالہ مدت کے ٹی اے ڈی اے اور بورڈ آف ڈئریکٹرز کی میٹنگ کے الاونسز کی تفصیلات، نا ن کسٹم پیڈ گاڈیوں کی خریداری کی تفصیلات، ایم ڈی کے زیر استعمال چار سے زائد لینڈ کروز رز کی الاٹمنٹ کی کاغذات اور مکان کی تعمیر کے کاغذات، ٹھیکیدار کو کی گئی ادائیگی اور پی سی ون کی فائیلیں بھی مانگ لی گئی ہیں۔

ایف آئی اے نے ایم ڈی نیٹکو کے تقرر نامہ اور ان کے بقایا جات کی ادئیگی کے بارے میں بھی وضاحت طلب کر لی ہے۔ اسی طرح اخبارات کو جاری اشتہا رات اور ادائیگی کے بلات کی نقول بھی طلب کر لی گئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button