چترال

پاکستان اور چین کے درمیان سڑک چترال کے راستے بنایا جائے، اعلامیہ میں مطالبہ

چترال(گل حماد فاروقی) پاک چائنا کوریڈور براستہ چترال کے موضوع پر ٹاؤن ہال چترال میں ایک روزہ کانفرنس منعقد کیا گیا اس موقع پر ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ مہمان حصوصی تھے جبکہ کانفرنس کی صدارت سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان نے کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سڑک کا منصوبہ زیر غور ہے جس کیلئے پہلے چترال کا نام لیا گیا تھا مگر ابھی وفاقی حکومت نے چترال کا نام نکال دیا ہے۔
مقررین نے کہا کہ چترال نہایت پر امن ضلع ہے اور چین کو قریب بھی ہے۔ مقررین نے کہا کہ چترال کے راستے ماضی میں لوگ وسطی ایشیاء کی ریاستوں کو جایا کرتے تھے جسے سلک روٹ کہا جاتا تھا مگر بعد میں یہ راستہ بند ہوا۔
کانفرنس سے پحتون خواہ اولسی تحریک کے صدر ڈاکٹر سید عالم نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں چین نے پاکستان کو تجویز پیش کی کہ چترال کے راستے پاکستان تک سڑک بنایا جائے گا مگر پرویز مشرف نے اسے مسترد کیا اس کے بعد دوبارہ چین نے تجویز پیش کی مگر ایک بار پھر پرویز مشرف نے ہمارے صوبے کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے اسے مسترد کیا۔ اب ایک بار پھر چین نے خواہش ظاہر کی ہے کہ پاک چین کوریڈور کو چترال کے راستے بنایا جائے مگر وفاقی حکومت اسے کسی دوسرے صوبے سے لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پحتون خواہ نہایت پسماندہ صوبے ہیں اور اگر پاک چین کوریڈور ان دو صوبوں کے بیچ میں سے گزارا جائے تو یہ پسماندہ علاقے بھی ترقی کریں گے۔
مقررین نے کہا کہ چترال نہایت پر امن ضلع ہے جہاں آج تک دہشت گردی کا کوئی ایک واقعہ بھی پیش نہیں آیا ہے اور دوسری جانب یہ چین کے قریب بھی ہے اگر پاک چین کوریڈور چترال کے راستے بنایا جائے تو اس لاگت بھی کم آئے گی کیونکہ اس کا فاصلہ بہت کم ہے۔
کانفرنس سے سرتاج احمد خان، ڈاکٹر سید عالم، سابق ایم پی اے سید احمد خان، ضلع ناظم مغفرت شاہ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر صاحب نادر ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی کے امیر قاری جمشید، انسانی حقوق کے رہنماء نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر مولانا عبد الطیف، سی سی ڈی این کے چئیرمین محمد وزیر، خاتون ایم پی اے بی بی فوزیہ، تاجر یونین کے صدر حبیب حسین مغل، پریس کلب کے سابق صدر محکم الدین، سینٹر حاجی غلام علی وغیرہ نے بھی اظہار حیال کیا۔
آحر میں ضلع ناظم نے ایک اعلامیہ پیش کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاک چائنا کوریڈور کو چترال کے راستے سے بنایا جائے تاکہ یہ پسماندہ علاقہ بھی ترقی کر سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button