متفرق

شگر میں سعودی عرب اور نائیجریا کی حکومتوں کے خلاف احتجاجی جلوس

شگر(عابد شگری) سعودی حکومت کی جانب سے پھانسی دیکر قتل کرنے والے شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر اور نائیجیریا میں فوج کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں خصوصا نامور عالم دین آیت اللہ ابراہیم زکزکی کے ساتھیوں کی قتل اورانہیں زخمی حالت میں لاپتا کرنے کے خلاف جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ سے نماز جمعہ کے بعد ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جلوس کی قیادت علمائے کرام کررہے تھے۔مظاہرین اس موقع پر سعودی اور نائیجیریا حکومت کیخلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے چھورکاہ بازار پہنچے جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شٰک ضامن ولی مقدسی،آغا طہ الموسوی شمس الدین،شیخ سخاوت حسین جوادی،شیخ شکورعلی شمس الدین،شیخ شبیر حسین شاہدی اور شیخ مظاہر حسین نے سعودی حکومت کی جانب سے آیت اللہ باقرالنمر کو پھانسی دیکر شہید کرنے کی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ آیت اللہ باقر النمر کا جرم اتنا تھا کہ انہوں نے سعود ی بادشاہ کی غلط اور ظالمانہ پالیسی کے خلاف اور مظلوم عوام کی حق میں آواز بلند کیا تھا۔انہیں سزائے موت دیکر سعودی حکومت نے بربریت اور ریاستی دہشت گردی کی انتہاء کردی۔ایک جانب خود سعودی حکومت داعش اور طالبان جیسے تکفیری دہشتگردوں کی پرورش کرکے دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں دوسری جانب انہوں نے شہید باقرالنمر کو القاعدہ کا رکن ظاہر کرکے اپنے غلطیوں کو چھپا نے کی ناپاک کوشش کی ہے۔انہوں نے شیخ باقر النمر کو شہید کرکے انسانی حقوق کو پامال کیا۔ مقررین نے اس موقع پر اقوام متحدہ کی جانب سے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی پر خاموشی پر تنقید کا نشانہ بنایا۔اور زور دیا کہ اقوام متحدہ سعودی عرب پر اس ظالمانہ اور بیہمانہ اقدام پر ان کی بازپرس کریں۔اور آئندہ ایسے اقدامات سے روکنے کیلئے لائحہ عمل طے کریں ۔اور سعودی عرب میں جمہوریت قائم کرنے کیلئے بھی اقدام کریں۔مقررین نے نائیجیریا میں فوج کے ہاتھوں سینکڑوں شیعہ افراد خصوصا شیخ ابراہیم زکزکی کے نائب اور بیٹے کی قتل عام کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اور کہا کہ اس واقعے میں نائیجیریا کی فوج کے سربراہ براہ راست ملوث ہیں ۔مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ نائیجیریا اور سعودی حکومت کے ظالمانہ اقدام کو سفارتی سطح پر اٹھائیں۔اور وہاں مظلوم مسلمانوں کی قتل عام کو روکنے کیلئے وہاں کے حکومتوں پر دباؤ ڈالیں۔اس سے پہلے شیخ باقر النمر اور گذشتہ دنوں قفات پانے والے عالم دین اخوند غلام محمد کی یاد مین تعزیتی ریفرنس اور مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ان کے دین اسلام کیلئے خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا کہ انکی دین کیلئے خدمات صدیاں یاد رکھی جائے گی۔مجلس کے اختتام پران کی بلندی درجات دعا کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button