متفرق

ٹیکس مخالف تحریک کے ذمہ داروں نے اہلسنت اور اہل تشیع کے رہنماوں سے ملاقاتیں کیں

1

گلگت (پ ر) اینٹی ٹیکس موومنٹ نے 14جنوری کے شٹرڈاون ہڑتال اور پہیہ جام کو کامیاب بنانے کیلئے رابطہ مہم تیز کردیا اور پیر کے روز امیر تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت بلتستان وکوہستان مولاناقاضی نثار احمد اور امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ مسجد آغا راحت حسین الحسینی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور اینٹی ٹیکس موومنٹ کے ایجنڈے سمیت گلگت بلتستان میں عائد جابرانہ ٹیکسز کے خلاف جاری تحریک کے حوالے سے مذہبی قائدین کو آگاہ کیا اور تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے تعاون کی اپیل کی اینٹی ٹیکس موومنٹ کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے امیر تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان مولانا قارضی نثار احمد اور امامہ جمعہ والجماعت مرکزی مسجد ا مامیہ گلگت سید آغا راحت حسین الحسینی نے گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کے تعین سے قبل ٹیکس عائد کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس کیخلاف جاری تحریک میں بھرپور ساتھ دیں گے اور اینٹی ٹیکس موومنٹ کے اراکین کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے انہوں نے گلگت بلتستان میں عائد ٹیکسز کو غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے گلگت بلتستان کے عوام پر ظلم قرار دیا انہوں نے اینٹی ٹیکس موومنٹ کے ذمہ دار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پر جبری ٹیکس عائد کرنے کیخلاف مضبوط اور جاندار تحریک کا آغاز کرکے گلگت بلتستان کے عوام کو بیدار کرادیا ہے اور یہ تحریک گلگت بلتستان کے عوام کو غیر قانونی ٹیکسز کے زد میں آتے ہیں ان پر احسان سے کم نہیں انہوں نے تحریک میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرادی اور ٹیکس کے خلاف جاری تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button