Uncategorized

عوام نے ٹیکس مخالف ہڑتال میں بھر پور حصہ لے کر حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، ایڈوکیٹ امجد حسین، صدر پیپلز پارٹی جی بی

گلگت(پ ر) امجد حسین ایڈوکیٹ صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے اپنے ایک اخباری بیان میں گلگت بلتستان کے غریب عوام پر ٹیکسوں کی غیر قانونی نفاذ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ برجیس طاہر وقت گزرنے سے قبل ہوش کے ناخن لیں علاقے کے عوام کا خون چوسنے کی پالیسی کو فوری طور پرو اپس لیں اگر وفاقی حکومت نے غریب عوام کا خون چوسنے کی پالیسی سے اجتناب نہ کیا تو پر امن احتجاج جلاؤ گھیراؤ کی تحریک میں تبدیل ہوسکتا ہے اینٹی ٹیکس موومنٹ کی کال پر گلگت بلتستان کے عوام نے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال اورپہیہ جام کرکے مسلم لیگ ن حکومت اور قاری حفیظ الرحمن کے خلاف عدم اعتماد مظاہرہ کیا ہے حفیظ حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کو مختلف بحرانوں کے تحے دئے ہیں گلگت بلتستان کے عوام اینٹی ٹیکس موومنٹ کے نمائندگان تاجربرادری ،ٹھیکیدار برادری ،ہوٹل ایسوسی ایشن ،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ،وکلابرادری مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں اور ناجائز بھتہ کے وصولیوں کے خلاف کامیاب احتجاج ریکارڈ کراکر ثابت کیا ہے کہ جی بی کے غریب عوام وزیر امورکشمیر برجیس طاہر ،اسحق ڈار ،مسلم لیگی ایم این ایز کے حلقوں کی تعمیر و ترقی پنجاب میں اورنج ٹرین کی تعمیر کے لئے غریب عوام کا خون چوسنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف حکومت نے کشمیر ی قیادت کے دباؤ میں آکر سرتاج عزیز کے سربارہی میں قائم آئینی کمیٹی کو عملاً تحلیل کیا نیز حفیظ الرحمن نے سازش کرکے اے ایف پی کے زریعے جھوٹی خبرنشر کرائی اور کشمیری قیادت  کوجی بی کے آئینی حقوق کے خلاف اکساکر جی بی کے لئے جاری آئینی حقوق دینے والے عمل کو رول بیک کرایا۔ آئینی حقوق دینے کی بجائے پیکج رول بیک کرانے کے باوجو دناجائز ٹیکسوں کا نفاذ علاقے میں بے چینی اور مایوسی کو مزید اضافہ کریگا اس لئے وفاقی حکومت ناجائز ٹیکسوں کے نفاز کو فوری واپس لیں ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button